بھوک کا شکار 118 ملکوں میں پاکستان کا 107 واں نمبر
انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کیے جانے والے انڈیکس میں بھارت 97 اور افغانستان 111 ویں نمبر پر ہے۔
روم: بھوک کے شکار ممالک کی فہرست میں پاکستان 118 ملکوں میں سے پاکستان کا نمبر 107 ہے جبکہ خطے کے تمام دیگر ممالک اس معاملے میں پاکستان سے بہتر ہیں۔
انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی ’گلوبل ہنگر انڈیکس 2016‘ کے مطابق ملکوں کو صفر سے 100 کے درمیان پوائنٹس دیے گئے ہیں اور پاکستان کو اس حوالے سے 33.4 پوائنٹس ملے ہیں البتہ 2008 کے مقابلے میں پاکستان کا اسکور تھوڑا بہتر ہوا ہے جب اسے 35.1 پوائنٹس دیے گئے تھے۔