چارسدہ: صدیوں پرانے قبرستان سے 'قدیم کنواں' دریافت
پہلےبھی اس طرح کےکئی کنویں سامنے آچکے ہیں جن کے متعلق خیال پایا جاتا ہے کہ یہ قدیم زمانے کے ہیں،عہدیدار محکمہ آثار قدیمہ
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے پرانے قبرستان میں ایک قبر کی کھدائی کے دوران قدیم زمانے کا کنواں دریافت کیا گیا۔
یہ کنواں اس وقت دریافت ہوا جب روڈ کنارے واقع قبرستان میں قبر کی کھدائی کی گئی۔
محکمہ آثار قدیمہ کے ایک عہدیدار میر حیات خان کا کہنا تھا کہ یہ قدیم زمانے کا کنواں ہے جس کی گہرائی تقریباً 60 فٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی کنویں سامنے آچکے ہیں جن کے بارے میں خیال پایا جاتا ہے کہ یہ انگریزوں کے زمانے کے ہیں۔
تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا اس کنویں میں سے کوئی قیمتی نوادرات ملے یا نہیں۔