سمندری طوفان 'میتھیو' سے 877 افراد ہلاک
ہیٹی میں تباہی مچانےکے بعد طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا جہاں4افراد جان سے گئے، لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔
فلوریڈا: سمندری طوفان 'میتھیو' شمالی امریکا کے ملک ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہیٹی میں سمندری طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 877 تک پہنچ گئی جبکہ بڑے پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔