امریکی ممالک میں بدترین سمندری طوفان، 478 افراد ہلاک
طوفان سےہلاکتیں ہیٹی میں ہوئیں،طوفان کو کیٹیگری چارکا قرار دیا جا رہا ہے، 9فٹ سے زیادہ بلند لہریں سمندر میں بن رہی ہیں۔
فلوریڈا: امریکی ملک ہیٹی میں آنے والے شدید طوفان سے 478 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق کئی دہائیوں میں آنے والا یہ شدید ترین طوفان ہے، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جبکہ جانی نقصان میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
ہیٹی کے ایک قصبے روچے باتئیو میں 50 سے زائد شہریوں کی ہلاکت سامنے آئی، اس کے قریب واقع شہر جیرمی میں 80 فیصد عمارتیں طوفان کی شدت سے منہدم ہو گئی۔