پاکستانی جاسوس کبوتر کے خلاف مزید ثبوت جاری
غٹرغوں خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جنوری 2016 میں بھارتی اداکار اوم پوری کی مدد سے جیل سے فرار ہو گیا تھا۔
پاکستانی جاسوس کبوتر کے خلاف مزید ثبوت جاری
مئی 2015 میں بھارتی حکام نے ایک پاکستانی جاسوس کبوتر کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ بھارتی خفیہ ادارے را کے مطابق اس کبوتر 'غٹرغوں خان' کو خصوصی طور پر پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے تربیت دی تھی تاکہ یہ جاسوس مشن پر بھارتی سرزمین پر جا سکے۔
اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے را نے چند تصاویر جاری کیں (جو کہ را کے طوطے نے لی تھیں) جن میں کبوتر کو بھارت کی مختلف جگہوں پر جاسوسی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف تباہ کن کارروائیوں کے بعد بھارت نے غٹرغوں خان کی چند مزید تصاویر جاری کر دی ہیں، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جنوری 2016 میں بھارتی اداکار اوم پوری کی مدد سے جیل سے فرار ہو گیا تھا۔
ذیل میں بھارتی حکام کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر کا دوسرا سیٹ پیش کیا جا رہا ہے۔