پاکستان

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ضمانت پر رہا

ضیا اللہ آفریدی کو تقریباً 15 ماہ قبل معدنیات کے محکمے میں کرپشن کے متعدد چارجز پر گرفتار کیا گیا تھا۔

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے معزول ہونے والے صوبائی وزیر معدنیات ضیا اللہ آفریدی کو ضمانت پر جیل سے رہا کردیا گیا۔

ضیا اللہ آفریدی کو خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن نے تقریباً 15 ماہ قبل معدنیات کے محکمے میں کرپشن کے متعدد چارجز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرپشن کا الزام، پی ٹی آئی کے وزیر سمیت 11 گرفتار
ضیا اللہ آفریدی — فوٹو: ڈان نیوز

گرفتاری کے خلاف ضیا اللہ آفریدی نے ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

پشاور ہائی کورٹ نے گذشتہ روز ضیا اللہ کی ضمانت پر رہائی کے احکامات دیئے تھے۔

مزید پڑھیں: ضیاء اللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل

عدالت میں سابق صوبائی وزیر کی رہائی کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے احتساب کمیشن کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ضیا اللہ آفریدی کے خلاف کرپشن کے کافی ثبوت موجود ہیں۔

ضیا اللہ آفریدی 2013 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔