یقین ہے بھارت کی طرف بھی جانی نقصان ہوا: عاصم باجوہ
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پرہندوستان کوبھرپورجواب دیا گیا،معلوم نہیں بھارت اپنا نقصان کیوں چھپارہاہے.
مظفرآباد: پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستان کو بھرپور جواب دیا گیا، ہمیں یقین ہے کہ بھارت کی طرف بھی جانی نقصان ہوا، لیکن معلوم نہیں ہندوستان اپنا نقصان کیوں چھپا رہا ہے۔