ہندوستان کی حمایت پر عدنان سمیع مشکل میں
لائن آف کنٹرول پر سخت کشیدگی کے دوران عدنان سمیع کی ٹوئیٹ نے پوری پاکستانی قوم کو مشتعل کردیا۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر ہونے والے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ملکوں کے عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
اس موقع پر جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بھرپور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا وہیں فنکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں، سلمان خان
اس سخت کشیدگی کے دوران ایک ٹوئیٹ نے پوری پاکستانی قوم کو مشتعل کردیا اور یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ سابقہ پاکستانی شہری عدنان سمیع ہیں۔