پاکستانی سینما میں بولی وڈ فلموں پر پابندی
بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگنے کے بعد پاکستانی سینما گھروں میں بھی بولی وڈ فلموں پر پابندی لگادی گئی۔
لاہور: صوبہ پنجاب کے داراحکومت لاہور میں واقع سپر سینما کی انتظامیہ نے تمام بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
سپر سینما کا فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں کہنا تھا کہ ’سپر سینما کی انتظامیہ اعلان کرتی ہے کہ وہ تمام بھارتی فلموں کی نمائش پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کررہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ باقی تمام سینما گھر بھی اسے فالو کرتے ہوئے فلموں پر پابندی لگائیں گے، ہم ٹی وی چینلز اور کیبل نیٹ ورکس سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ تمام بھارتی مواد کی نمائش پر پابندی لگائی جائے‘۔