ٹرمپ اور ہیلری پہلے صدارتی مباحثے میں آمنے سامنے
نیویارک: امریکا میں 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ منعقد ہوا جس میں دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر خوب تنقید کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکی محکمہ انصاف میں بدترین تعصب پایا جاتا ہے، ہم نے امریکی برآمدات میں 30 فیصد اضافہ کیا، ہماری کوششوں سے معیشت کی صورتحال بہتر ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ 8سال پہلےمعاشی بحران میں ہم کہاں کھڑے تھے، اس دوران 90لاکھ افرادکی نوکریاں چلی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ امیرطبقےکوزیادہ ٹیکسزدینےاور شفاف اور منصفانہ تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے مباحثے میں موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی تارکین وطن معصوم شہریوں کو قتل کررہے ہیں، ملک میں جرائم پیشہ گروہوں میں شامل بہت سے اراکین غیر قانونی تارکین وطن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہیلری ایک روایتی سیاستدان ہیں جنہیں صرف باتیں کرنی آتی ہیں کام نہیں، آج امریکا ہیلری کے غلط فیصلوں کی وجہ سے مشکلات میں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اوہائیو اور بہت سی ریاستوں میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، ہمیں پرانےروزگارکےمواقع برقراررکھتے ہوئے نئے مواقع پیدا کرناہونگے،میں توانائی کےبہتر استعمال پر یقین رکھتا ہوں۔