لائف اسٹائل

انجلینا جولی بریڈ پٹ سے طلاق کی خواہشمند

انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق لینے کے لیے مقدمہ دائر کرتے ہوئے ہوئے اپنے چھ بچوں کی تحویل کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ہولی وڈ اسٹار انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق لینے کے لیے مقدمہ دائر کرتے ہوئے اپنے چھ بچوں کی تحویل کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ٹی ایم زی ویب سائٹ کے مطابق 41 سالہ انجلینا جولی نے پیر کو قانونی دستاویزات جمع کراتے ہوئے بریڈ پٹ سے ایسے اختلافات کو وجہ بتایا ہے جن کا حل ہونا ممکن نہیں۔

انجلینا جولی کی جانب سے علیحدگی کی تاریخ 15 ستمبر درج کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انجلینا کی جانب سے مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ بچوں کی تحویل کے لیے کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انجلینا جولی بریڈ پٹ کی جانب سے منشیات اور الکحل کے استعمال سے تنگ آچکی تھیں اور ان کا ماننا تھا کہ بریڈ پٹ کا مشتعل رویہ بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اس ہولی وڈ جوڑے کی شادی 2014 میں ہوئی تھی تاہم یہ دونوں 2004 سے اکھٹے رہ رہے تھے۔