اقوام متحدہ کو پناہ گزینوں کی توقعات پر پورااترنا ہوگا:وزیراعظم
نیو یارک: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانا ہوگا اور اقوام متحدہ کو پناہ گزینوں کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔
نیو یارک میں مہاجرین سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ لوگ غربت، جنگ یا تنازعات کی وجہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں، دنیا بھر میں مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جنہیں مدد اور محبت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں مہاجرین کو اس کانفرنس سے امیدیں ہیں، اقوام متحدہ کو پناہ گزینوں کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا جبکہ بین الاقوامی برادری کو پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، ہم افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے خواہاں ہیں، جبکہ امید ہے کہ عالمی برداری افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی میں بھرپور کردار ادا کری گی۔
’کشمیر میں ہندوستان کی ریاستی دہشتگردی جاری‘
قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف نے امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔