مری کے رہائشیوں کو سستی گیس فراہم کرنے کا منصوبہ
سستی گیس فراہمی منصوبے کو ’ایل پی پی ایئرمکس‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی بھجوا دی گئی ہے۔
اسلام آباد: مری کے رہائشیوں کو سستی گیس فراہم کرنے کے لیے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کردی گئی۔
سستی گیس فراہمی منصوبے کو ’ایل پی پی ایئرمکس‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی جانے والی سمری کے مطابق سستی گیس کے لیے مری کے مکین صرف 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ادا کریں گے، جبکہ سوئی نادرن بقیہ 4 ہزار روپے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے صارفین سے وصول کرے گی، جس سے دونوں صوبوں کے صارفین پر سالانہ 4 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
دستاویز کے مطابق سوئی نادرن مری کے علاوہ کسی علاقے کو سستی گیس فراہم نہیں کرے گی، جبکہ دیگر شہروں کے صارفین ایل پی پی ایئرمکس کی پوری قیمت ادا کریں گے۔