ہندوستان کا پاکستان پر دہشت گرد ریاست ہونے کا الزام
دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل اور براہ راست حمایت مایوس کن ہے،ہندوستانی وزیر داخلہ کا کشمیر حملے کے بعد بیان
نئی دہلی: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے اوڑی میں انڈین فوجی مرکز پر حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے حملے کے بعد پاکستان پر الزامات عائد کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیا۔