’مومو‘ ہدایت کار بن گئیں
’بلبلے‘ میں مزاحیہ کردار سے شائقین کا دل جیتنے والی حنا دلپزیر اب اپنی ٹیلی فلم ’حنا دلپزیر کی گدگدی‘ کی ہدایات دیں گی۔
پاکستانی ڈرامے ’بلبلے‘ میں اپنے مزاحیہ کردار 'مومو' سے شائقین کا دل جیتنے والی اداکارہ حنا دلپزیر اب ہدایت کارہ بھی بن گئیں۔
حنا اس عید الاضحیٰ پر اپنی ہدایات میں بننے والی پہلی ٹیلی فلم ’حنا دلپزیر کی گدگدی‘ ریلیز کریں گی۔
ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے حنا کا کہنا تھا ’میں ایک طویل عرصے سے ڈائیریکشن کی فیلڈ میں قدم رکھنا چاہ رہی تھی لیکن اس کے لیے مجھے ایک اچھے اسکرپٹ کا انتظار تھا، علینہ فاروق نے ایک دلچسپ کہانی تحریر کی ہے جس کے ساتھ میں ہدایت کاری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہوں، میں اس موقع کے لیے ٹی وی ون چینل کی سیما طاہر کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی‘۔