پی ایس 127 سے ایم کیو ایم امیدوار کو شکست
ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نے ایم کیو ایم کے امیدوار پر ساڑھے 5 ہزار ووٹوں کی سبقت سے کامیابی حاصل کی۔
کراچی: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 ملیر کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے امیدوار کو شکست دیتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔