روسی دریا کا رنگ اچانک سرخ ہوگیا
روس کے علاقے سربیا میں ایک دریا کا پانی پراسرار طور پر اچانک سرخ ہوگیا جس نے وہاں کے رہائشیوں کو حیران و پریشان کردیا۔
روس کے علاقے سربیا میں ایک دریا کا پانی پراسرار طور پر اچانک سرخ ہوگیا جس نے وہاں کے رہائشیوں کو دنگ کردیا۔
شمالی سائبریا کے شہر نوریلسک میں بہنے والے دریائے ڈالڈیکان کا پانی اچانک شوخ سرخ رنگ کا ہوگیا اور شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ایک معدنیاتی پلانٹ سے خارج ہونے والے صنعتی فضلے کا نتیج ہوسکتا ہے۔
اس شہر کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سے ایک مانا جاتا ہے جس کے ارگرد متعدد فیکٹریان ایک بڑی دھاتی کمپنی کی ہیں۔
اس دریا کی تصاویر روس میں سوشل میڈیا پر جاری ہوی ہیں اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ایک کارخانے ماڈیزدا میٹل لیورجیکل پلانٹ کی وجہ سے ہوا ہے۔