’جوملک کاغدار ہے،وہ موت کاحقدار ہے‘، کراچی میں نئے بینرز
شہر کی کئی شاہراہوں پر بینر لگائے گئے ہیں جن پر لال روشنائی سے تحریر درج ہے تاہم لگانے والے ’نامعلوم‘ ہیں۔
کراچی: شہر قائد کراچی میں ایک بار پھر 'نامعلوم افراد' کی جانب سے بینرز آویزاں کردیئے گئے، جن میں ملک سے غداری کی سزا موت قرار دی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مرکزی شاہراہوں پر پینافلیکس بینر لگائے گئے ہیں، جن پر لال روشنائی سے تحریر درج ہے۔
شاہراہوں پر بلند مقامات پر لگائے گئے بینرز پر ’’جوملک کا غدار ہے، وہ موت کا حقدار ہے‘‘ تحریر ہے۔
بینرز کے آخر میں ’اہلیان کراچی‘ اور ’اہلیان پاکستان‘ پرنٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائیکورٹ، ریگل چوک پر 'متحدہ کے دھمکی آمیز'بینر
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں 'نامعلوم افراد' کی جانب سے بینرز لگانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے، جن میں مختلف جملے تحریر کیے گئے ہوتے ہیں۔