سونی، موٹرولا، ایچ ٹی سی اور ہیواوے کے نئے اسمارٹ فونز متعارف
موٹرولا، ایچ ٹی سی، ہیواوے اور سونی نے اپنے نئے اسمارٹ فونز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان جرمن شہر برلن میں آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے آغاز سے قبل کیے گئے۔
سونی فونز
سونی نے اپنا نیا فلیگ شپ فون ایکسپریا ایکس زی اور ایک درمیانے درجے کا فون ایکسپریا ایکس کامپیکٹ متعارف کرایا۔
تھری جی بی ریم، سنیپ ڈراگون 820 پراسیسر کے ساتھ اب کی بار سونی نے ایکس زی میں ڈیزائن کو بدلا ہے تاہم ہمیشہ کی طرح اس کی زیادہ توجہ فوٹوگرافی یا کیمرے پر رہی۔
5.2 انچ کے فون میں 23 میگا پکسلز کا کیمرہ ہے جس کی بیٹری 2900 ایم اے ایچ ہے جو پورا دن استعمال کی جاسکتی ہے، جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ سیلفی کے لیے بھی تیرہ میگا پکسلز کا کیمرہ دی اگیا ہے جو کم ترین روشنی میں بھی اچھی تصاویر لے سکتا ہے۔
اور ہاں یہ پہلا اینڈرائیڈ فون ہے جس مین فور کے ویڈیو شوٹ کا فیچر دیا گیا ہے، اس کی قیمت کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔
سونی کا دوسرا فون ایکس کامپیکٹ ہے جو 4.6 انچ اسکرین، 720p ڈسپلے، 2700 ایم اے ایچ بیٹری، 32 جی بی اسٹوریج، مائیکرو کارڈ سلاٹ، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، تھری جی بی ریم اور 23 میگا پکسلز رئیر کیمرہ وغیرہ موجود ہیں۔