برازیل کی سینیٹ میں ڈلما روسیف کے خلاف مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ ہوئی جس میں 61 اراکین نے مواخذے کے حق میں ووٹ دیے۔
ساؤ پاؤلو: برازیل کی پہلی خاتون صدر ڈلما روسیف کو مواخذے کے بعد عہدے سے فارغ کردیا گیا جس کے بعد سب سے بڑے شہر ساؤ پاؤلو میں مظاہرے شروع ہوگئے۔
برازیل کی سینیٹ میں ڈلما روسیف کے خلاف مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ ہوئی جس میں 61 اراکین نے مواخذے کے حق میں جبکہ 20 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
سابق صدر ڈلما روسیف پر بجٹ قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات تھے اور ان کے خلاف پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک جمع کرائی گئی تھی۔