وسیم اختر سے تحقیقات کیلئے ’جے آئی ٹی‘ تشکیل
جے آئی ٹی وسیم اختر پر قائم دو مقدمات پر بنائی گئی ہے جو سچل اور ملیر سٹی تھانے میں درج کرائے گئے تھے، نوٹیفکیشن
کراچی: شہر قائد کے میئر اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر پر قائم مقدمات سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنادی گئی۔
حکومت سندھ کی جانب سے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیئے جانے کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی وسیم اختر پر قائم دو مقدمات پر بنائی گئی ہے، جو سچل اور ملیر سٹی تھانے میں درج کرائے گئے تھے۔