لائف اسٹائل

نوکری کو لات مار کر خوبصورتی کی تلاش

رومانیہ سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر دنیا کے تمام براعظموں کے 50 ممالک میں سینکڑوں خواتین کی تصاویر لے چکی ہیں۔
|

نوکری کو لات مار کر خوبصورتی کی تلاش

فیصل ظفر اور عاطف راجہ

رومانیہ سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر ماہیلا نوروک نے اپنی ملازمت کو لات ماری اور دنیا گھومنے نکل پڑیں۔

اس وقت سے اب تک وہ انٹارکٹیکا کے سوا دنیا کے تمام براعظموں کے 60 ممالک میں سیکڑوں خواتین کی تصاویر لے چکی ہیں اور اپنے اس پراجیکٹ کو انہوں نے اٹلس آف بیوٹی کا نام دیا ہے۔

ان کے بقول " میرے خیال میں ہماری دنیا کو خوبصورتی کے نقشے کی ضرورت ہے تاکہ جان سکیں کہ دنیا کتنی حسین ہے، مجھے توقع ہے کہ اس پراجیکٹ میں شامل تصاویر دنیا بھر میں موجود متعدد غلط تصورات کو چیلنج کرسکیں گی"۔

یہ فوٹوگرافر 5 زبانوں میں مہارت رکھتی ہیں اور یہ مہارت انہیں تصاویر لینے میں مدد دیتی ہے، اب بھی ان کا سفر جاری ہے اور 2017 میں ان کی ان تصاویر پر مبنی کتاب بھی شائع ہوچکی ہے۔

یہاں ان کے کام کے دوران جمع کی جانے والی تصاویر کو پیش کیا جارہا ہے۔

تبت

چین کی اس ریاست سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کی تصویر فوٹوگرافر نے 2015 میں کھینچی تھی۔

یوکرائن

اولگا اور انایا نامی یہ لڑکیاں جڑواں بہنیں ہیں جو یوکرائن کے علاقے اوڈیسا سے تعلق رکھتی ہیں، یہ دونوں زندہ مجسموں کے طور پر کام کرتی ہیں جس کا نظارہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

اوڈیسا

یوکرائن کے اسی شہر سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی 11 سال کی عمر سے کام کرنے پر مجبور ہے جس کی وجہ خاندان کی غربت اور تعلیم کا شوق ہے اور اس طرح کی مشکل صورتحال میں پھنس کر مایوس ہوجانے والے دیگر افراد کے برعکس وہ ابھرنے کا عزم رکھتی ہیں۔

پرتگال

لزبن، پرتگال سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون اپنے شہر کی گلیوں میں گھوم کر وہاں بسنے والے مختلف النوع ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگیوں کے رنگ دیکھنا پسند کرتی ہیں۔

مقدونیہ

یورپی ملک مقدونیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون بچپن میں ایک ٹریفک حادثے میں معذور ہوگئی تھیں، مگر 15 سال بعد بھی وہ اندر سے مضبوط ہیں اور اس طرح کے خوفناک حادثات کی روک تھام کے لیے کام کررہی ہیں۔

اردن

عمان، اردن سے تعلق رکھنے والی یہ مشرق وسطیٰ میں خواتین کے لیے قائم کیے جانے والے پہلے ذاتی دفاع کے مرکز کی ٹرینر ہیں۔

گوئٹے مالا

وسطی امریکی ملک کی خواتین روایتی ملبوسات پہننا پسند کرتی ہیں، جس کا اظہار اس تصویر سے بھی ہوتا ہے۔

برازیل

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں فوٹوگرافر کی ملاقات ان جڑواں بہنوں سے ہوئی اور انہیں معلوم ہوا کہ کوئی ایک اداس یا خوش ہو تو دوسری بھی ویسا ہی محسوس کرتی ہے۔

یوروگوئے

جنوبی امریکی ملک سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون اپنے ملک کے طرز زندگی سے خوش نہیں اور بیرون ملک منتقل ہونے کی خواہشمند ہیں۔

اٹلی

اطالوی شہر میلان سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ماں اطالوی جبکہ والد مراکش سے تعلق رکھتے تھے ، میلان کو فیشن کا گڑھ مانا جاتا ہے اور اس خاتون سے متعدد افراد نے ماڈلنگ کے لیے رابطہ کیا مگر انہیں ہائیکنگ سے محبت ہے۔

جارجیا

یورپ اور ایشیا کے سنگم پر موجود ملک جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون قانون کی تعلیم حاصل کررہی ہیں اور فوجداری قوانین کی ماہر بننے کا خواب دیکھتی ہیں۔

رومانیہ

ماہیلا نوروک 3 سال سے دنیا بھر میں گھوم رہی ہیں اور یہ تصویر رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون لیولیا کی ہے، جو کہ ماہیلا کا بھی آبائی شہر ہے۔

یونان

یہ یونان کے علاقے ڈیلفی سے تعلق رکھنے والی خاتون ہیں جو ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتی ہیں، ویسے تو یہ جدید دور کے ملبوسات کا استعمال کرتی ہیں مگر سال میں ایک بار ایسٹر کے موقع پر مقامی روایتی لباس کو پہننا نہیں بھولتیں۔

چیچنیا

یہ تصویر چیچنیا کے صدر مقام گرونزی میں لی گئی اور اس میں نظر آنے والی خاتون کا نام لِنڈا ہے، چیچنیا میں خواتین جدت اور قدامت کے امتزاج پر مبنی ملبوسات کا استعمال کرتی ہیں اور رنگارنگ اسکارف ان کے سروں پر ہوتے ہیں۔

روس

روس کے علاقے Korolyov سے تعلق رکھنے والی ناشتیہ اس چھوٹی سی دکان کے سامنے کھڑی ہیں جہاں وہ پاسپورٹ فوٹوز لینے کا کام کرتی ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ دنیا بھر گھوم کر قدرتی مناظر کی تصاویر لے سکیں۔

سوئیڈن

بارش ہی کیوں نہ برس رہی ہو، اسٹاک ہوم کے بیشتر رہائشی سفر کے لیے گاڑی کی بجائے پیدل چلنے یا سائیکل کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں، ان میں سے ایک ایمیلیا بھی ہیں جن کا یہ انداز ماہیلا نوروک کو پسند آگیا اور انہوں نے اسے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

یونان

یہ یونان کے سرحدی قصبے آئیڈومینی میں واقع مہاجر کیمپ کی تصویر ہے جس میں ایک تارک وطن اور ایک رضاکار کے درمیان بڑھتی دوستی کے خوبصورت رشتے کو پیش کیا گیا ہے، اس تصویر میں چھوٹی بچی کا تعلق شام سے ہے جبکہ دائیں جانب موجود لڑکی برطانیہ سے یہاں تارکین وطن کی مدد کے لیے آئی ہے۔

سینٹ پیٹرز برگ

روس کے علاقے سینٹ پیٹرزبرگ کی ایناستاسیا بیلے ڈانسر ہیں، اپنے بچپن سے ہی وہ بیلے ڈانسر بننے کا خواب دیکھتی تھیں اور 10 سال کی عمر میں حیرت انگیز طور پر آڈیشن میں کاماب ہوکر اس شعبے کا حصہ بن گئیں۔

ترکی

ماہیلا نوروک کی ملاقات آسیہ سے ترک شہر ازمیر میں ہوئی جہاں وہ اپنے رشتے داروں سے ملنے آئی ہوئی تھی، بنیادی طور پر آسیہ جرمنی سے تعلق رکھتی ہیں، تاہم ان کے آباﺅ اجداد کا تعلق ترکی سے تھا جو جرمنی منتقل ہوگئے تھے۔

یونان

یونان سے ایک اور خاتون کاللیوپی کی یہ تصویر ماہیلا نوروک کو ان کے مخصوص روایتی لبادے نے لینے پر مجبور کیا، کاللیوپی کو اس طرح کے ملبوسات کے استعمال کا شوق اپنی دادی سے منتقل ہوا۔

ایتھنز

یونانی دارالحکومت ایتھنز سے تعلق رکھنے والی کرسٹینا، جو مشرق و مغرب کے حسن کا امتزاج ہیں۔

شام

شام سے تعلق رکھنے والی ماں اور بیٹیاں جو یونان کے قصبے آئیڈومینی میں واقع مہاجر کیمپ میں ہفتوں سے مقیم ہیں۔

کورفو

یونانی جزیرے کورفو سے تعلق رکھنے والے راسخ العقیدہ مسیحیوں میں ایسٹر کے موقع پر مقامی رہائشی روایتی ملبوسات میں نظر آتے ہیں، جن میں یہ خاتون بھی شامل ہیں۔

شام

شام سے تعلق رکھنے والی کردش خاتون، جو حلب میں اپنا گھر خانہ جنگی کے باعث چھوڑنے پر مجبور ہوئیں اور کافی عرصے تک یونانی قصبے آئیڈومنی میں واقع مہاجر کیمپ میں مقیم رہیں۔

تاجکستان

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے کی ایک مارکیٹ میں سبزی فروخت کرنے والی خاتون، یہ خاتون ازبک ہیں اور ان کا خاندان طویل عرصے سے تاجکستان میں مقیم ہے۔

ایتھوپیا

ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون مسلمان ہیں جبکہ ان کی بہترین دوست مسیحی ہیں، فوٹوگرافر کے مطابق اس افریقی ملک میں جس چیز نے انہیں متاثر کیا وہ مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان دوستی کا خوبصورت تعلق تھا۔

امرتسر

بھارت کے شہر امرتسر گولڈن ٹمپل میں ہر سال لاکھوں افراد آتے ہیں جہاں اکثر سکھ خواتین ایک مخصوص انداز کے ملبوسات، پگڑی، کرپان وغیرہ کے ساتھ آتی ہیں۔

آئس لینڈ

یہ تصویر آئس لینڈ کے شہر Thorunn کی ہے، جہاں فوٹوگرافر کو جانے کا موقع فیس بک کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 6 خواتین کی تصاویر لینے کے حوالے سے ملا ہے، وہاں انہوں نے اس خاتون کو منتخب کیا۔

شمالی کوریا

شمالی کوریا ایسا ملک ہے جہاں بہت کم سیاحوں کو جانے کا موقع ملتا ہے، تاہم ماہیلا نوروک اپنے سفر کے دروان وہاں بھی گئیں اور وہاں خواتین کی زندگی کی ایک جھلک اس تصویر میں پیش کی۔

دوشنبے

تاجکستان کے دارالحکومت دوشبنے میں لی جانے والی ایک اور تصویر، جس کے بارے میں فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ مسلم خواتین کی تصاویر کے حوالے سے میڈیا میں پیش کیا جانے والا تعصب بالکل غلط ہے۔

ممبئی

بھارت کے شہر ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر لی جانے والی اس تصویر میں یہ لڑکی عام طور پر ایسی نظر نہیں آتی، درحقیقت اپنے کالج میں منائے جانے والے دن کے حوالے سے اس طالبہ نے یہ روایتی لباس پہنا ہوا ہے۔

منگولیا

چین کے علاقے منگولیا سے تعلق رکھنے والے مورون۔

ایتھوپیا

ایتھوپین علاقے Awash سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم لڑکی جو ایک مخصوص برادری افار سے تعلق رکھتی ہے، اس برادری کے بیشتر افراد خانہ بدوش ہوتے ہیں جو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم ہوتے ہیں اور ہر ایک کا اپنا بادشاہ ہوتا ہے۔

نیپال

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ماں اور بیٹے کا خوبصورت انداز۔

ممبئی

ممبئی میں لی جانے والی اس تصویر میں جو لڑکی ہے یہ پارسی برادری سے تعلق رکھتی ہے، یہ برادری اب بھی اپنی قدیم روایات پر عمل کرتی ہے اور تعداد کم ہونے کے باوجود بھارت کی ترقی کے لیے سرگرم ہے۔

مصر

مصر سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا عرب ملک ہے جہاں کے مرد و خواتین کے حسن و جمال کی مثال دی جاتی ہے، یہ تصویر قاہرہ سے تعلق رکھنے والی ایک کمپیوٹر انجنیئر کی ہے اور فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ مصری خواتین گرم جوش ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو سمجھانے میں مہارت رکھتی ہیں۔

وارنسی

بھارت کے علاقے وارانسی(بنارس) کو ہندوﺅں میں بہت مقدس سمجھا جاتا ہے جہاں وہ دریائے گنگا میں اپنی رسومات ادا کرنے آتے ہیں، یہ تصویر بھی ایسی ہی ایک ہندو یاتری لڑکی کی ہے۔

قاہرہ

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک اور تصویر، جو فوٹوگرافر کے پراجیکٹ اٹلس آف بیوٹی سے پہلے سے واقف تھیں اور اس کا حصہ بننا چاہتی تھیں۔

کوریا

شمالی کوریا میں داخل ہونے سے پہلے فوٹوگرافر کا خیال تھا کہ وہاں تصویر لینے کا موقع انہیں خوش قسمتی سے ہی ملے گا، تاہم وہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ خواتین اس بات پر برا نہیں مناتیں اور یہ تصویر پیانگ یانگ میں لی گئی۔

چین

چین کے صوبے سیچوان میں لی گئی یہ تصویر ایک تبت سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ہے، تبتی خواتین اپنے منفرد ملبوسات کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

کرغزستان

کرغزستان ک علاقے اوش میں لی جانے والی تصویر۔

راجھستان

راجستھان بھارت کا وہ حصہ ہے جہاں خواتین رنگارنگ ملبوسات اور مختلف النوع زیورات کے استعمال کے حوالے سے جانی جاتی ہیں جس کی مثال راجستھان کے علاقے پشکر میں لی جانے والی یہ تصویر ہے۔

ممبئی

یہ خاتون آئندہ سال 100برس کی ہونے والی ہیں اور حیران کن طور پر لگتا نہیں کہ یہ اتنی معمر ہیں۔ یہ تصویر ممبئی میں لی گئی تھی۔

دوشنبے

فوٹوگرافر کو تاجکستان کی خواتین بہت زیادہ پسند آئیں اور یہ تصویر بھی دوشنبے میں لی گئی۔

استنبول

ترکی کے شہر استنبول میں لی جانے والی تصویر۔

امرتسر

سکھ مذہب میں لنگر تقسیم کرنا ایک روایت ہے، یہ گولڈن ٹمپل کے لنگرخانے کی تصویر ہے جہاں فوٹوگرافر کی ملاقات اس سکھ لڑکی سے ہوئی۔

افغانستان

فوٹوگرافر نے افغانستان کا دورہ بھی کیا اور وہاں انہوں نے کئی تصاویر لیں جن میں سے ایک یہ ہے۔

بخارسٹ

یہ تصویر فوٹوگرافر نے اپنے آبائی شہر میںلی بلکہ اپنے پراجیکٹ کا آغاز ہی انہوں نے اس شہر سے کیا۔

کولمبیا

اپنے سفر کے دوران وہ لاطینی امریکی ممالک میں بھی گئیں اور یہ تصویر کولمبیا کے علاقے میڈیللین میں لی گئی۔

ترکی

ترکی کے سفر کے دوران استنبول کی ایک اور تصویر، مگر اس میں انفرادیت یہ ہے کہ یہ ایک شامی خاتون ہیں۔

آمیزون کے جنگلات

اپنے سفر کے پہلے مرحلے میں وہ سب سے پہلے ایمیزون کے جنگلات گئی تھیں اور وہاں انہیں مقامی خوبصورتی کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کا موقع ملا جو اب تک جدید دنیا سے دور ہے۔

استنبول

استنبول کی ایک اور تصویر مگر اس میں خاص بات یہ ہے کہ فوٹوگرافر کو بھی اس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

آسٹریلیا

یہ تصویر آسٹریلیا میں لی گئی اور فوٹوگرافر کے مطابق یہ ایک خوبصورت آرٹسٹ اور خوبصورت ماں بھی ہیں، جن کی تصویر خواتین کے عالمی دن پر لی گئی۔

لٹویا

یورپی ملک لٹویا میں لی گئی ایک تصویر۔

فن لینڈ

فن لینڈ کے کھلے سمندر میں ایک بحری جہاز کے سفر کے دوران فوٹوگرافر کو یہ خاتون پسند آئیں اور انہوں نے درخواست کرکے اس تصویر کو لیا۔

برطانیہ

برطانیہ کی مشہور و معروف آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک طالبہ۔

ایران

ماہیلا نوروک نے ایران میں بھی سفر کیا اور تمام تر پابندیوں کے باوجود وہاں بھی تصاویر لینے میں کامیاب رہیں۔

انڈونیشیا

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے سمندری سفر کے دوران لی گئی تصویر۔

کیوبا

کیوبا اکثر سیاحوں کی ترجیح نہیں ہوتا مگر ماہیلا نوروک نے اپنے پراجیکٹ کے لیے وہاں جانا بھی پسند کیا اور اس کا ثبوت ہوانا میں لی گئی یہ تصویر ہے۔

ایران

ایران کی ایک اور خوبصورت تصویر۔