پاکستانی خاتون کا گلیشیئر پر سائیکلنگ کا عالمی ریکارڈ
ثمر خان ساڑھے چار ہزار میٹر بلندی پر واقع کراکرم کے پہاڑی سلسلے میں سائیکلنگ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں۔
پاکستانی خاتون ثمر خان گلگت بلتستان میں ساڑھے چار ہزار میٹر بلندی پر واقع قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں بیافو گلیشیئر پر سائیکلنگ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
انہوں نے 24 جولائی کو اسلام آباد سے اسکردو کا سفر شروع کیا اور 15 دن میں ایک ہزار کلو میٹر سے زائد کا سفر طے کیا۔ انہوں نے اسکولی کے نام سے مشہور شگر کے علاقے میں تین دن تک ٹریکنگ کی اور بیافو گلیشیئر پہنچیں۔
بیافو گلیشیئر 67 کلو میٹر طویل ہے اور اس کا شمار خطے کے بڑے گلیشئرز میں کیا جاتا ہے۔
اسلام آباد کی اردو یونیورسٹی سے فزکس میں ماسٹرز کرنے والی ثمر ایک ایتھلیٹ ہیں اور وہ خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر سے تعلق رکھتی ہیں۔