عامر خان تھر پہنچ گئے، ہسپتال بنانے کا اعلان
عالمی شہرت یافتہ باکسرنے دورے میں پانی اوربجلی کے منصوبوں کاافتتاح کیا، عالمی اداروں سے مدد کی درخواست
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے تھر کا دورہ کر کے وہاں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ پانی اور بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کردیا۔
ڈان کو تھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد حسین بلوچ نے بتایا کہ باکسر نے جمعرات کو تھر کا دورہ کیا اور حکومت نے انہیں تھر کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا ہے۔