پاکستان کی ورلڈ ٹیم جونیئراسکواش چمپیئن شپ میں فتح
پاکستان کے عباس شوکت نے فیصلہ کن میچ میں مصر کے مروان طارق عبدالحامد کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل پاکستان کے نام کردیا۔
کراچی:پاکستان نے ورلڈ ٹیم جونیئراسکواش چمپیئن شپ 2016 کے فائنل میں دفاعی چمپیئن مصر کو 1-2 سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
ورلڈ ٹیم جونیئراسکواش چمپیئن شپ 7 اگست سے 16 اگست تک پولینڈ کے شہر بیلسکو-بیالا میں منعقد ہوا۔
وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ٹیم کی کامیابی پر انھیں مبارک دی اور کہا کہ 'پاکستان کی پوری ٹیم، پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) اور پوری قوم کو ایک بڑی فتح پر دلی مبارک ہو'۔
انھوں نے پی ایس ایف کے صدر ائروائس مارشل سید ریاض الحسن نواب، اسکواش کے عظیم کھلاڑیوں کی سرپرستی اور کھلاڑیوں کی بھرپور محنت کی تعریف کی۔