آزادی تک 'موجودہ جدوجہد' جاری رکھنے کا عزم
سری نگر: انجینئرنگ کے سابق طالب علم اور حزب المجاہدین کے نئے کمانڈر ذاکر راشد بھٹ نے جموں و کشمیر کے عوام کو موجودہ جدوجہد اس وقت تک جاری رکھنے کا کہا ہے جب تک وہ اپنا مقصد (آزادی) حاصل نہیں کرلیتے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق 8 منٹ طویل ویڈیو میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد تنظیم کے بنائے جانے والے نئے کمانڈر ذاکر راشد بھٹ نے کہا کہ 'ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارے تین بھائیوں کی شہادت نے اس جدوجہد کو ایک نیا مقصد فراہم کیا ہے، اب ہمیں چاہیے کہ ہم اس جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں اور اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں'۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو اردو زبان میں ریکارڈ کرائی گئی ہے اور اسے میڈیا ہاؤسسز کو ای میل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کشمیر میں ہندوستانی فوج کے قافلے پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک
خیال رہے کہ اس سے قبل تنظیم نے محمود غزنوی کو برہان وانی کی ہلاکت کے بعد نیا کمانڈر مقرر کیا تھا لیکن خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ذاکر راشد بھٹ کی عرفیت محمود غزنوی ہے۔