ملٹی میڈیا

امریکی ریاست لوزیانا میں سیلاب سے 7 لوگ ہلاک

سیلاب سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کی منتقلی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

امریکی ریاست لوزیانا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے اب تک 7 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوئے ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ مقامی افراد کی محفوط مقامات پر منتقلی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریاست کے گورنر جان بیل ایڈورڈز نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا ہے۔

سیلاب کے باعث سڑکیں اور اہم شاہراہیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہونے سے سامان کو بھی کافی نقصان پہنچا۔