پاکستان

تصاویر: کوئٹہ ایک بار پھر خون آلود

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش دھماکا ہوا اور یہ شہر ایک بار پھر خون میں نہا گیا۔

خودکش دھماکے کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ہسپتال میں یہ دھماکا اس وقت ہوا جب وکلاء کی بڑی تعداد بلوچستان بار کونسل کے صدر ایڈووکیٹ بلال انور کاسی کی میت کے ہمراہ ہسپتال میں موجود تھی۔

ایڈووکیٹ بلال انور کاسی کو 8 اگست کی صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔