فلم بدل: پاکستان کے باشعور سینما کی ابتدا
فلم کو جمال شاہ نے لکھنے کے ساتھ ساتھ ہدایت کارانہ صلاحیتوں سے مزید پراثر بنا دیا ہے۔
پاکستان میں طویل عرصے کے بعد ایک ایسی فلم بنائی گئی ہے،جس کامقصد تفریح کی بجائے تاریخ کومحفوظ کرناتھا۔پاکستانی جنت نظیر علاقہ سوات کس طرح تباہ حال ہوا، کن آزمائشوں سے گزر کراس کی رونقیں واپس بحال ہوئیں۔
اس جدوجہد میں کن لوگوں نے قربانیاں دیں،کتنی جانیں کام آئیں،افواج پاکستان نے کتنے کٹھن مرحلے عبور کیے۔
سرکاری سطح پر اعدادوشمار ہماری معلومات میں اضافہ کرتے رہے ہیں،مگر اس کے باوجوداس فلم کے منظر نامے پر کئی کردار ایسے ہیں،جن کی شناخت اورقربانیوں سے عام آدمی واقف نہیں تھا۔
جمال شاہ کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کا سب سے کمال پہلو یہی ہے کہ انہوں نے ان کرداروں کو شناخت دی ہے۔