5 ڈیوائسز جو عام گاڑی کو اسمارٹ کار بنادیں
ایسی کئی ڈیوائسز دستیاب ہیں جو آپ کی گاڑی کو ایک اسمارٹ کار میں بدل سکتے ہیں اور ان کی قیمت بھی اتنی زیادہ نہیں۔
آج کے عہد کی ہر چیز کی طرح اب ہماری گاڑیاں بھی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لینس ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
مگر گاڑی جتنی اسمارٹ یا ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی اتنی ہی زیادہ مہنگی بھی ہوگی، اور ہر ایک ان کو خریدنے کے لیے اضافی لاکھوں روپے خرچ نہیں کرسکتا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ آپ اپنی سوزوکی مہران جیسی گاڑی کو بھی جدید عہد کے سانچے میں ڈھال سکتے ہیں۔
جی ہاں بیس سال پرانی گاڑی کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنا ہو، اس میں کچھ ایپس کا اضافہ کرنا ہو یا اس کی خرابی کا ڈیٹا دیکھنا ہو، ایسی کئی ڈیوائسز دستیاب ہیں جو آپ کی گاڑی کو ایک اسمارٹ کار میں بدل سکتے ہیں اور ان کی قیمت بھی اتنی زیادہ نہیں۔