ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ میں ’دبنگ انٹری‘
ریسلنگ کے اکھاڑے میں وہی پہلوان برسوں تک یاد رہتے ہیں جو جسمانی طاقت اور اعصاب کی جنگ لڑنے کیلئے رِنگ میں آئےاورچھاگئے۔
پروفیشن کوئی بھی ہو مگر انٹری 'دبنگ' ہونی چاہیے، ایسا آغاز جو آپ کی پہچان بن جائے، تبھی تو کہتے ہیں کہ 'فرسٹ امپریشن از دا لاسٹ امپریشن'۔
پرو ریسلنگ کے اکھاڑے میں بھی وہی نام اور پہلوان برسوں تک یاد رہ جاتے ہیں جو جسمانی طاقت اور اعصاب کی جنگ لڑنے کے لیے رِنگ میں آئے اور چھا گئے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کی 50 سال سے زائد تاریخ میں کچھ ایسے بھی ریسلر گزرے ہیں جنہوں نے آتے ہی حریف پہلوانوں پر اپنی ایسی دھاک بٹھادی کہ کئی برس بیت جانے کے بعد بھی ریسلنگ میں ان کا رعب اور دبدبہ ٹس سے مس نہ ہوا اور لوگ ان کی بے مثال شروعات کی مثالیں دیتے رہتے ہیں۔