ویڈیوز

راج ناتھ سنگھ کی آمد کے خلاف راولپنڈی میں مظاہرہ

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج کے خلاف نعرے لگائے اور آزادی کا مطالبہ کیا۔

ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستان آمد کے خلاف راولپنڈی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس نے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے خلاف نعری لگائے اور اسے ہندوستان سے آزاد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرے کے دوران کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

اسلام آباد میں بھی تاجروں نے ہندوستان کی جانب سے کشمیر میں مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ تاجروں نے دارالحکومت کی سڑکوں پر بھارتی وزیرِ داخلہ کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

تاجروں کا مطالبہ تھا کہ کشمیریوں سے یک جہتی کے لئے سارک ممالک بھارت کا بائیکاٹ کریں۔