کراچی،اسلام آباد میں جائیداد کی نئی قیمتیں مقرر
قیمتوں کےتعین کے حوالے سےکراچی کو 9کیٹیگریزمیں تقسیم کیا گیا ہے،رہائشی اورکمرشل پلاٹوں کی الگ الگ قیمتیں مقررکی گئی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی اور اسلام آباد میں رہائشی اور کمرشل جائیداد کی قیمتوں کے تعین کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
جائیداد کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے کراچی کو 9 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ایف بی آر نے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں اور فلیٹس کی الگ الگ قیمتیں مقرر کی ہیں، جبکہ تعمیر شدہ رہائشی اور کمرشل عمارتوں اور پلاٹوں کی قیمتیں بھی مختلف ہوں گی۔
کراچی میں ’اے ون‘ کیٹیگری میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 35 ہزار، مکان کی قیمت 40 ہزار اور کمرشل جائیداد کی قیمت ایک لاکھ روپے فی اسکوائر گز ہوگی، جبکہ فلیٹ کی قیمت 5 ہزار روپے فی اسکوائر فٹ ہوگی۔