ویڈیوز

اسلام آباد: برسات کے بعد پھولوں کی بہار

شہر کی ہر بڑی شاہراہ رنگ برنگے خوشنما پھولوں کا گلدستہ معلوم ہوتی ہے، جو وہاں سے گزرنے والوں کا استعمال کررہا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں برسات نے جہاں ایک طرف موسم کو خوشگوار بنایا تو وہیں شہرِ اقتدار میں پھولوں کو بھی ایک نیا حسن مل گیا ہے۔

اسلام آباد شہر کی ہر بڑی شاہراہ رنگ برنگے خوشنما پھولوں کا گلدستہ معلوم ہوتی ہے، جو وہاں سے گزرنے والوں کا استعمال کررہا ہے۔

شہرگلستان کو قسم قسم کے پھولوں سے یوں مرسہ کیا گیا ہے کہ کوئی رنگوں سے خالی نہیں اور جس رستے سے گزریں پھول ہم سفر ٹھہرتے ہیں۔

یہی شہر اقتدار کا خاصہ ہے جسے لوگ بڑے شوق سے دور دور سے دیکھنے آتے ہیں، جبکہ یہاں آنے والے سیاح تو ان حسین اور قدرتی مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کررہے ہیں۔