افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری
پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں تقریباً 15 لاکھ رجسٹرڈ اور اتنی ہی تعداد میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین آباد ہیں۔
پاکستان سے افغان مہاجرین کی اپنی وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور مہاجرین کیمپ سے روزانہ کی بنیاد پر پناہ گزین اپنے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔
پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں تقریباً 15 لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین آباد ہیں اور تقریباً اتنی ہی تعداد میں غیر رجسٹرڈ مہاجرین بھی مقیم ہیں۔
ریاستی اور سرحدی امور (سیفران) کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ گزشتہ دنوں میں کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہ افغان مہاجرین کو 31 دسمبر 2016 تک ہر حال میں پاکستان سے جانا ہوگا اور ان کی مدت قیام میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
مندرجہ ذیل تصاویر پشاور کے مضافات میں قائم اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ کی ہیں، جن میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کو دکھایا گیا ہے۔