ڈہرکی میں دفعہ 144 کے باوجود ریلی
قرآن کی مبینہ بے حرمتی اور ہندو نوجوان کی ہلاکت کے بعد سابق صوبائی مشیر قیوم سومرو کی سربراہی میں امن ریلی نکالی گئی۔
گھوٹکی:ڈہرکی میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی اور ہندو تاجر کی ہلاکت کے بعد کشیدہ ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی تاہم اس کے باوجود ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر قیوم سومرو کی سربراہی میں ڈہرکی میں یہ امن ریلی نکالی گئی۔