لارڈز ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کا فوج کو منفرد خراج تحسین
پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھلیے گئے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے لارڈز گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے بعد منفرد انداز میں جشن منایا اور قطار بناکر متعدد پُش اپس لگائے اور فوجی انداز میں سیلیوٹ پیش کیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کے مذکورہ جشن کا مقصد آرمی کی جانب سے لگائے بوٹ کیمپ میں فوجی ٹرینرز کی جانب سے کرائی گئی تربیت پر ان کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
پاکستانی ٹیم نے اس فتح کو گزشتہ دنوں انتقال کرن جانے والے ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کے نام کیا۔
اس سے قبل ٹیم کے 42 سالہ کپتان مصباح الحق نے میچ کی پہلی اننگز میں سینچری اسکور کرنے کے بعد سیلیوٹ کرکے 10 پش اپس لگائے تھے۔
اس روز میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مصباح نے اپنے غیرروایتی جشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے آرمی کے جوانوں سے وعدہ کیا تھا۔