'میرے پاس ٹرک سے بچنے کیلئے چند سیکنڈز تھے'
فرانس کے جنوبی شہر نیس میں ٹرک ڈرائیور کی جانب سے 80 سےزائد افراد کو کچلنے کے واقعے کے عینی شاہدین کے تاثرات
نیس: فرانس کے جنوبی شہر نیس میں قومی دن کی تقریبات اُس وقت خونی ہوگئیں جب ایک ٹرک ڈرائیور نے آتش بازی کے مظاہرے میں شریک افراد کو ٹرک کے نیچے کچل دیا، جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ایک رپورٹر کے مطابق بیسٹائل ڈے کے موقع پر جب ایک ٹرک انتہائی تیز رفتاری سے لوگوں کو کچلتے ہوئے گزر رہا تھا تو انھیں اپنے چہرے کو ڈھانپ کر اڑتے ہوئے انسانی اعضاء سے خود کو بچانا پڑا تھا۔
مذکورہ رپورٹر نے بتایا کہ، 'وہاں مکمل افراتفری کا عالم تھا'۔
انھوں نے کہا، 'ہم نے لوگوں کو ٹرک کے نیچے آتے اور پھر اعضاء کو بکھرتے دیکھا اور مجھے اپنے چہرے کو ڈھانپ کر خود کو اڑتے ہوئے اعضاء سے بچانا پڑا'۔