مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر اور اورنج لائن منصوبہ؟
بابا موج دریا مزار کی زمین منصوبے کیلئے استعمال نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ اکبربادشاہ نےوقف کی تھی، لاہور ہائیکورٹ میں دلائل
لاہور: لاہور ہائی کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لیے حضرت بابا موج دریا کے مزار کی ایک انچ زمین بھی استعمال نہیں کرسکتی کیوں کہ یہ زمین مغل شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر نے بابا موج دریا کی اولاد کے لیے وقف کی تھی، جو نسل در نسل انھیں منتقل ہوتی رہے گی۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف سول سوسائٹی کے وکیل ایڈووکٹ اظہر چوہدری کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔