چین نے بین الاقوامی ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا
عدالت نے جنوبی بحیرہ چین پرفلپائن کے حق کوتسلیم کرتے ہوئے چین کے خلاف فیصلہ سنایا، جسے فلپائن نے خوش آئند قرار دیا۔
بیجنگ: بین الاقوامی ثالثی عدالت نے جنوبی بحیرہ چین پر فلپائن کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے چین کے خلاف فیصلہ سنایا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم 'بین الاقوامی ثالثی عدالت' یا 'پرمیننٹ کورٹ آف آربٹریشن' نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ چین نے 'تاریخی اعتبار' سے مذکورہ سمندر اور وسائل پر کنٹرول رکھا ہو۔
یاد رہے کہ فلپائن نے دی ہیگ کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں متعدد دعوے کیے گئے تھے جن میں یہ بھی شامل تھا کہ خطے میں چینی سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔