حاملہ بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
بھیلوال گاؤں کے رہائشی شاہد نے میکے جانے کے اصرار پراپنی حاملہ بیوی طاہرہ پروحشیانہ تشدد کیا،جس سے وہ ہلاک ہوگئی، پولیس
سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پولیس نے حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بھیلوال گاؤں کے رہائشی ملزم شاہد نے 2 روز قبل میکے جانے کے اصرار پر اپنی حاملہ بیوی طاہرہ پر وحشیانہ تشدد کیا جس کی وجہ سے ان کی اہلیہ اور 7 ماہ کا بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ طاہرہ کے 5 بیٹے اور 2 بیٹیاں تھیں۔
طاہرہ کے بھائی شجاع احمد کی مدعیت میں کنٹونمنٹ پولیس نے ملزم شاہد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔
پولیس نے واقعے کے 2 روز بعد ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
یہ خبر 11 جولائی 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی