پاکستان

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کیل اور باغ سیکٹر کے اگلے مورچوں میں جوانوں سے عید ملے۔

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سیکٹر کیل اور باغ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف جوانوں سے عید ملے اور ان کے ساتھ کچھ وقت گذارا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر موجود چاک و چوبند جوانوں کی مستعدی اور حوصلہ قابل ستائش ہے۔

آرمی چیف نے مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربانیاں دینے پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

قبل ازیں کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے چیف آف ارمی اسٹاف کا ایل او سی پہنچنے پر استقبال کیا۔