ہمارے اسٹارز کی عید کیسی رہی؟
سوشل میڈیا خصوصاًانسٹاگرام،اسنیپ چیٹ اوردیگر پلیٹ فارمز کی مدد سے ہمیں اسٹارز کی زندگیوں میں جھانکنےکاموقع ملتا رہتاہے۔
ہم سب اکثر ہی سوچتے ہیں کہ مشہور شخصیات اور وہ بھی شوبز سلیبرٹیز اپنی ’اصل زندگی’ میں کیا کرتی ہوں گی؟
اور اس سلسلے میں ہمیں سوشل میڈیا خصوصاً انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور دیگر پلیٹ فارمز کا شکر گزار ہونا چاہیے، جس کی وجہ سے ہمیں دیگر بہت ساری چیزوں کے ساتھ ساتھ اسٹارز کی زندگیوں میں جھانکنے کا بھی موقع ملتا ہے۔
ذیل میں عید الفطر کے موقع پر کچھ اسٹارز کی تیاریوں اور مصروفیات پر نظر ڈالی گئی ہے۔
ماہرہ خان نے اس عید پر فرح طالب عزیز کا ڈیزائن کردہ جوڑا پہنا اور وہ واقعی اس لباس میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔