سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد احسن خان کے نام کھلا خط
پاکستان میں بچوں کے جنسی استحصال اور ریپ کے مسائل پر بات کرنا کچھ معیوب سمجھا جاتا ہے، حتیٰ کہ ریپ کا شکار ہونے والی خواتین پر بھی یہ دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ وہ خاموش رہیں بلکہ زیادہ تر ریپ کیسز رپورٹ ہی نہیں کیے جاتے۔
لیکن اب صورتحال تبدیل ہو رہی ہے اور ’ساس بہو’ کے جھگڑوں کے علاوہ بھی پاکستانی ڈراموں کے موضوعات میں تبدیلی آرہی ہے۔
ایسا ہی ایک ڈرامہ ہم ٹی وی سے پیش کیا جانے والا ’اڈاری’ بھی ہے، جسے مصنف فرحت اشتیاق کی سب سے بہترین کاوش کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، احتشام الدین کی ہدایات میں پیش کیے جانے والے اس ڈرامے میں احسن خان نے اپنا منفی کردار جس خوبصورتی سے ادا کیا ہے، اس کا تو جواب ہی نہیں۔
یہ ڈرامہ بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف بنایا گیا ہے، جس میں امتیاز (احسن خان) اپنی سوتیلی بیٹی زیبو کا جنسی استحصال کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈراما اڈاری کو 'غیراخلاقی مواد' پر پیمرا کا نوٹس
احسن خان نے بلاشبہ یہ کردار نہایت خوبصورتی سے نبھایا، لیکن حال ہی میں انھوں نے سوشل میڈیا ہر ایک تصویر شیئر کی، جس پر ایک تنازع کھڑا ہوگیا۔
تصویر میں احسن خان نے بچوں پر تشدد کے خلاف پیغام دیتے ہوئے مذاقاً اپنے ہی ڈرامے کے کچھ ڈائیلاگز بھی شیئر کیے، جسے کچھ خاص پسند نہیں کیا گیا۔