ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی پاکستان کے ساتھ عید
کشمیریوں نے عید ہندوستان کے بجائے پاکستان کے ساتھ منانے کو ترجیح دی، نمازعید کے بعداحتجاج میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی پاکستان کے ساتھ عید
رپورٹ : عمر بن اجمل
سری نگر: ہندوستان میں رمضان کے اختتام پر عید جمعرات کو منانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عید الفطر کے لیے پاکستان کے اعلان کو زیادہ اہمیت دی گئی۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع سری نگر کے رہائشی محمد فیصل کا کہنا تھا کہ عید ایک خوشی کا تہوار ہے، اور یہ ان چند مواقع میں شامل ہے جب تمام کشمیری خوشی منانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔