گرمی میں جلد کو نکھارنے والی غذائیں
گرمی کا موسم آتے ہی خواتین کو خاص طور پر اپنی جلد کی فکر پڑ جاتی ہے اور وہ سورج کی تپش، دھول مٹی اور پسینے کی وجہ سے جلد کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ جلد کو بہتر بنانے کیلئے صرف میک اپ اور کریم وغیرہ کا استعمال ہی کافی نہیں بلکہ اس مقصد کیلئے آپ کو اپنی غذا میں کچھ چیزوں کا اضافہ ضرور کرنا چاہیے۔
ویب سائٹ ہیلتھ ہسٹا کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکارائوں کو سنوارنے والی میک اپ آرٹسٹ وینڈی رووی کہتی ہیں کہ یہ اداکارائیں صرف میک اپ کی وجہ سے خوبصورت نظر نہیں آتیں بلکہ ان کی جلد اندر سے بھی نکھری ہوئی ہوتی ہے۔
اگر آپ بھی اپنی جلد کو اندر سے صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو ان غذائوں کو گرمی میں ضرور استعمال کریں۔
مگر ناشپاتی (Avacado)
مگر ناشپاتی عام طور پر امریکا میں پایا جاتا ہے تاہم دنیا کے دیگر حصوں میں بھی دستیاب ہوتا ہے، اس میں فائدہ مند فیٹس موجود ہوتے ہیں۔