عراق خود کش دھماکا: 213 ہلاکتیں، تین روزہ سوگ
داعش کے اس حملے کو سال کی بدترین کارروائی قرار دیا جارہا ہے، 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، اقوام متحدہ کی مذمت
بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے معروف تجارتی مرکز پر داعش کے خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 213 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس حملے کو رواں برس کی خطرناک ترین ترین کارروائی قرار دیا جا رہا ہے جس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔