بنگلہ دیش ریسٹورنٹ حملہ: ’نشانہ غیر ملکی تھے‘
مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والے تمام 20 افراد غیر ملکی تھے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد بھی مارے گئے۔
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سفارتی علاقے میں واقع مشہور ریسٹورنٹ پر حملے میں دہشت گردوں نے یرغمال بنائے گئے 20 غیر ملکیوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے ہلاک کردیا۔
بنگلہ دیشی فوج کے بریگیڈیئر جنرل نعیم اشرف چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے 20 افراد کی لاشیں برآمد کیں، جنہیں بے دردی سے تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد غیر ملکی ہیں، تاہم وہ ابھی ان کی قومیت کے حوالے سے تصدیق نہیں کرسکتے۔