سوشل میڈیا پر مشہور ایران کا 'ہرکولیس'
سجادغریبی کا وزن 345پائونڈ ہے اور وہ خود سے زیادہ 386 پائونڈ تک وزن اٹھاسکتے ہیں، ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں
تہران: کیا حقیقی زندگی میں آپ کا ہرکولیس جیسے دیوقامت اور قوی جسامت کے حامل شخص سے سامنا ہوا ہے؟ اگر نہیں تو ملیے ایران سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سجاد غریبی سے۔
ویب سائٹ آڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق سجاد غریب تن ساز ہیں جنہوں نے سخت محنت سے اپنے جسم کو اتنا طاقتور و توانا بنالیا ہے کہ انہیں دیکھ کر کوئی بھی ان سے الجھنے کی غلطی کرنے کی سوچ بھی نہیں سکتا۔