جنوبی پنجاب کے ثقافتی دیدہ زیب ملتانی کھسے
ملتانی کھسے نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی تحفے کے طور پر بھیجے جاتے ہیں۔۔
جیسے جیسے عید کے دن قریب ارہے ہیں عوام کا رجحان بازاروں کی جانب بڑھتا جارہا ہے۔ عید کے موقع پر دیدہ زیب کرتوں کے ساتھ کھسے آپ کی شخصیت میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔
کھسے لباس کے ساتھ جنوبی پنجاب کی ثقافت کا اہم جز رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی اس کی اہمیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔
ملتان کا کھسہ بازار اپنے روایتی اور مشہور ڈزائن کی وجہ سے ملک بھر میں جانا جاتا ہے۔ یوں تو اس کھسہ کے تمام ہی ڈیزائن ایک سے بڑھ کر ایک ہیں پر تلے اور موتی والا کھسہ سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بازار نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ملتانی کھسے نہایت ہی آرام دہ ہوتے ہیں انہیں پہن کرعید کی خوشیوں کو مزید دوبالا کیا جاسکتا ہے۔